[ad_1]

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف—تصویر بشکریہ ٹوئٹر
وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف—تصویر بشکریہ ٹوئٹر

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف 1 روزہ دورے پر وفاقی دار الحکومت اسلام اباد سے ملتان پہنچ گئے۔

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے ملتان ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

وزیرِ اعظم ملتان میں علاج معالجے کی بین الاقوامی سہولتوں سے آراستہ زیر تعمیر نشتر اسپتال 2 کا دورہ کریں گے اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔

500 بستروں پر مشتمل اس اسپتال سے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں کے لوگ مستفید ہوں گے، وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف ملتان میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں میں وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت چیکس تقسیم کریں گے۔

وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت اب تک 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد باصلاحیت نوجوانوں کو 101.6 ارب روپے کے آسان اور کم سود والے قرضہ جات دیے جا چکے ہیں۔

یہ قرض ان نوجوانوں کو اپنے زرعی و دیگر کاروبار کے حوالے سے با اختیار، خود مختار اور دیگر روزگار پیدا کرنے کے قابل بنا رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم ملتان میں باصلاحیت اور قابل طلباء و طالبات میں وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس بھی تقسیم کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے کی تکمیل پر آج ہی واپس روانہ ہو جائیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *