[ad_1]

فوٹو ٹوئٹر
فوٹو ٹوئٹر

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) ساؤتھ پنجاب مقصود الحسن کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کا شکار ہونے والے زیادہ افراد ہنی ٹریپ کا نشانہ بنتے ہیں جن کی روک تھام بہت مشکل ہے، یہ سادہ لوح انسان اپنے گھر والوں کو بھی بتائے بغیر ڈاکوؤں کے چنگل میں آسانی سے پھنس جاتے ہیں۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ کچے کے ایریا کو کنٹرول کرنے اور ڈاکوؤں کی سرکوبی کیلئے سندھ پولیس سے مستقل رابطے میں رہتے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ سندھ پولیس کے اعتراض پر ہم ماچکہ کے ایریا میں پولیس چوکی قائم کر رہے ہیں، یہ فیصلہ حال ہی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رحیم یار خان اور ڈی پی او گھوٹکی کے درمیان ایک اجلاس میں طے ہوا۔

مقصود الحسن نے کہا کہ جب ہمیں سندھ میں کوئی لاجسٹک سپورٹ درکار ہوتی ہے تو وہاں کی انتظامیہ ہماری مدد کرتی ہے، جب سندھ کو پنجاب کے ایریا میں کوئی لاجسٹک سپورٹ درکار ہوتی ہے تو ہم انہیں فراہم کرتے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *