[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرگودھا کے علاقے بھلوال کے قریب مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مسافر وین21 مسافروں کو لے کر بھلوال سے کوٹ مومن جا رہی تھی۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔

 محسن نقوی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *