[ad_1]

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی—فائل فوٹو
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے کے کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواستِ ضمانت سماعت کے لیے منظور کر لی۔

آغا سراج درانی کے وکیل جعفر رضا ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی 1 سال 8 ماہ جیل میں گزار چکے ہیں، اتنی مدت جیل میں گزارنے پر ملزم ضمانت کا مستحق ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ درخواستِ ضمانت پر سماعت 20 جولائی کو ہو گی۔

عدالت نے نیب کو تفتیشی افسر کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں جیل میں ہیں۔

محکمۂ داخلہ سندھ نے آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *