[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے مثبت رجحان پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قوم اور کاروباری برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے سے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے معاشی ترقی کا سفر جہاں چھوڑا تھا وہیں سے دوبارہ آغاز ہو رہا ہے، محنت اور درست پالیسیوں سے معاشی بحالی کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الحمدللہ ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا، شدید مایوسیوں کے بعد امید کا نیا سورج طلوع ہو رہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو، اب زراعت، آئی ٹی اور صنعت سمیت دیگر شعبوں میں ترقی کا سفر تیز ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، نوجوانوں کو روزگار، کاروبار اور معاشی خود مختاری سے ہمکنار کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *