[ad_1]

فردوس شمیم نقوی—فائل فوٹو
فردوس شمیم نقوی—فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ میں آزادی کے لیے کھڑا ہوں۔

کراچی کی سٹی کورٹ میں پیشی کے موقع پر فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگوں کو کس بات کی فکر ہے، زندگی، موت، عزت و ذلت دینے والا اللّٰہ ہے۔

فردوس شمیم نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں پاکستان کے لیے ہوں، پاکستان کے لیے تحریکِ انصاف ہے۔

فردوس شمیم نقوی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

سٹی کورٹ کراچی میں فردوس شمیم نقوی اور دیگر کے خلاف توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جیل پولیس نے عدالتی حکم پر فردوس شمیم نقوی کو عدالت میں پیش کر دیا۔

پولیس کی جانب سے مقدمے کا چالان پیش نہ کیا جا سکا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 18 جولائی تک ملتوی کر دی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *