[ad_1]

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر دو افراد قتل، ویڈیو وائرل

کراچی میں تین روز قبل بھینس کالونی کے جنرل اسٹور میں ڈکیتی کی واردات کی دوران 2 افراد کے قتل کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جبکہ پولیس قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق اسٹور مالک زاہد قریشی اور ان کا رشتہ دار حاجی یونس باہر کھڑے تھے، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دونوں کو گولیاں مار دی۔

گولی لگنے کے بعد دونوں زخمی ہوکر گر گئے، جس کے بعد ملزمان آسانی سے فرار ہوگئے۔ واردات میں ملزمان نے بڑا اسلحہ استعمال کیا تھا۔

زخمی زاہد قریشی واقعہ کے روز اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا تھا، جبکہ دوسرا زخمی حاجی یونس گزشتہ روز اسپتال میں چل بسا۔

پولیس قاتلوں کو پکڑنے میں اب تک ناکام ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *