[ad_1]

منظور وسان—فائل فوٹو
منظور وسان—فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیرِ زراعت سندھ منظور وسان نے اس حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں عام انتخابات کب ہوں گے۔

خواب دیکھ کر پیش گوئیاں کرنے کے لیے مشہور سیاست داں منظور وسان نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اکتوبر یا نومبر میں ہو سکتے ہیں۔

منظور وسان نے کہا ہے کہ الیکشن میں مقابلہ پی پی پی اور ن لیگ کے درمیان ہو گا، ہمارا ٹارگٹ اب پنجاب ہے، کوشش ہو گی کہ وہاں سے 35 سیٹیں لیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ پر کیسز بنیں گے اور جیل بھی جائیں گے مگر جیل کی گرمی برداشت نہیں کر پائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی مصیبت میں پھنس چکے ہیں، اب ان کا نکلنا مشکل ہو چکا ہے۔

منظور وسان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ باہر جانے کی کوشش کریں گے مگر باہر جانے میں اب انہیں دشواری ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی پی پی پی میں واپس آئیں گے تو ویلکم کریں گے۔

منظور وسان نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے بہت سے رہنما آزاد الیکشن لڑیں گے، جی ڈی اے ختم ہو گئی، پیر جوگوٹھ میں اب پی پی پی ہی جیتے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *