[ad_1]

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

لاہور کے ڈیوس روڈ پر پولیس کی تیز رفتار گاڑی نے سگنل توڑتے ہوئے ایک کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار الٹ گئی اور اس کے نیچے ایک موٹر سائیکل بھی دب گئی۔

’جیو نیوز‘ لاہور کے بیورو چیف رئیس انصاری نے پولیس کی گاڑی کے ڈرائیور پولیس اہلکار سے اس حادثے کے حوالے سے سوال کیا اور تیز رفتاری کی وجہ پوچھی۔

رئیس انصاری کے سوال کرنے پر مذکورہ پولیس اہلکار مشتعل ہو گیا اور اس نے انہیں تشدد کانشانہ بنایا اور زور دار تھپڑ مار دیا۔

واقعہ ایوانِ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے سامنے ڈیوس روڈ پر پیش آیا جہاں پولیس کی تیز رفتار گاڑی نے سگنل توڑتے ہوئے کار کو ٹکر مار دی اور جس سے کار الٹ گئی جس کے نیچے موٹر سائیکل دب گئی۔

حادثے سے متاثرہ کار کا ڈرائیور اور موٹر سائیکل سوار حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *