[ad_1]
9 مئی کے افسوس ناک واقعے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
انجمن تاجرانِ چوک مرلہ کے صدر میاں ریاض وٹو نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ریاض وٹو کا پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ناصر حمید اور سابق چیئرمین بلدیہ میاں اسلام جوئیہ نے بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
این اے 124 سے پی ٹی آئی کے امیدوار وسیم اختر رامے نے بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
وسیم اختر رامے کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی سے جڑے رہنا ممکن نہیں۔
[ad_2]