[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی، جبکہ آج بھی بوندا باندی کا امکان ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں نارتھ کراچی، نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، دستگیر اور ملیر میں بارش ہوئی، بارش کے بعد شہر میں موسم خوش گوار ہو گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح اور رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان بھی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں جنوب مغرب سے 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

 کوئٹہ میں مطلع صاف اور موسم خشک

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم ومرطوب رہے گا، لسبیلہ، آواران، کوہلو، ژوب، لورالائی اور بارکھان میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *