[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی کارروائی پر عالمی عدالت انصاف کی رپورٹ موجود ہے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ ابھی فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع نہیں ہوا ابھی معاملہ ابتدائی تفتیش میں ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ 3 سال میں 646 افراد کے خلاف مقدمات چلے جن میں سے 645 کو سزائیں ہوئی تھیں، سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل عوام کے لیے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے یہ استدعا کی گئی ان سویلین کو حبس بے جا میں رکھا جا رہا ہے، فوج سے کوئی لینا دینا نہیں، سویلین کی بات ہوگی تو ہم بات کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *