[ad_1]

سینئر وکیل اعتزاز احسن—فائل فوٹو
سینئر وکیل اعتزاز احسن—فائل فوٹو

سینئر وکیل اعتزاز احسن نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف کیس سننے والا سپریم کورٹ آف پاکستان کا بینچ ٹوٹنے کے بعد اپنی خواہشات کا اظہار کر دیا۔

اعتزاز احسن نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کا فیصلہ ماننے کے بجائے عدالت پر بہتان بازی کرنے والوں کو نا اہل کرے۔

انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ سب پر5، 5 کروڑ روپے کے جرمانے کیے جائیں۔

اعتزاز احسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصلے کے خلاف بیان بازی کرنے والے سب افراد کو توہینِ عدالت کی سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف کیس سننے والا سپریم کورٹ آف پاکستان کا بینچ اس وقت ٹوٹ گیا جب جسٹس منصور علی شاہ نے حکومت کے اعتراض پر بینچ سے خود کو الگ کر لیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *