[ad_1]

کراچی: جناح اسپتال میں مردہ حالت میں لائی گئی لڑکی کا شوہر زیر حراست

کراچی کے جناح اسپتال سے لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے پر پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ لڑکی کے شوہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

جناح اسپتال سے ملنے والی لڑکی کی لاش کے سلسلے میں پولیس کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ضلع جنوبی اسد رضا کے مطابق لڑکی کے شوہر عادل کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، نشے کا عادی ملزم عادل کئی کئی روز گھر سے غائب رہتا تھا جبکہ کچھ عرصے سے بےروزگار بھی تھا، لڑکی کی ساس کا بیان قلمبند کرلیا گیا ہے، بیان کو بعد ازاں پولیس نے مسترد کردیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے والد کا بھی پولیس سے رابطہ ہوگیا ہے، جو پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے کراچی کےلیے روانہ ہوگئے ہیں، والد کے بیان کی روشنی میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

 ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ اگر والد نے مقدمہ درج نہیں کروایا تو پولیس سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرے گی، لڑکی کے موبائل فون کے حوالے سے ابھی پولیس کو کوئی ٹھوس معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا تھا، جہاں کار میں سوار ایک مرد اور ایک عورت لڑکی لاش جناح اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق لاش کو اسپتال لانے والی خاتون کی تلاش ابھی جاری ہے، مذکورہ کار کرائے پر حاصل کی گئی تھی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *