[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں بسوں کے متعدد غیر قانونی اڈے ختم کروا دیے گئے۔

سندھ کے وزیرِ اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے کارروائیاں کیں۔

تاج کمپلیکس، صدر، ریمبو سینٹر، صغیر حسین شہید روڈ پر واقع غیر قانونی بس اڈوں کو ختم کیا گیا۔

مختلف اضلاع میں عید کے موقع پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر جرمانے بھی عائد کیے گئے اور ٹرانسپورٹرز سے اضافی کرائے کی رقم مسافروں کو واپس دلوائی گئی۔

مجموعی طور پر 489 گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور مسافروں سے معلومات لے کر کارروائیاں کی گئیں۔

اس دوران اضافی کرایہ وصول کرنے والوں پر 47 ہزار تک کے جرمانے عائد کیے گئے اور مسافروں سے کرائے کی مد میں اضافی لیے گئے 3 لاکھ 23 ہزار روپے واپس کروائے گئے۔

علاوہ ازیں حیدر آباد، میر پور خاص، بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین، تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، نوشہرو فیروز، گھوٹکی، خیر پور، جیکب آباد، شکار پور اور دادو میں بھی اسی نوعیت کی کارروائیاں کی گئیں۔

مسافروں کو پریشان کرنیوالوں کو معاف نہیں کرینگے: شرجیل میمن

اس حوالے سے شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ مسافروں کو پریشان کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ عوام کو ہر طرح کا ریلیف دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

اس سے متعلق سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت کا کہنا ہے کہ اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف مہم بعد از عید جاری رہے گی



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *