[ad_1]
بلوچستان کے شہر تربت میں کمشنر روڈ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ خاتون اہلکار زخمی ہوگئی۔
ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق تربت میں خودکش حملہ کرنے والی ایک خاتون تھی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ خاتون سپاہی زخمی ہوئی۔ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقصد ترقیاتی عمل کو روکنا ہے، دہشت گردوں کے مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح اور پسماندگی کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے، سیکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلےکو پست نہیں کیا جا سکتا۔
[ad_2]