[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ گوجرنوالہ سرکل نے کشتی حادثے میں ملوث مزید 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزمان نے کشتی حادثے کے ایک متاثرہ شخص کو یورپ بھجوانے کے لیے 25 لاکھ روپے ہتھیائے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ شخص عمیر لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار انسانی اسمگلرز میں محسن جاوید اور شرافت علی شامل ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کو گوجرانوالہ سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *