[ad_1]
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کےخلاف فراڈ، منی لانڈرنگ اور کرپشن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
مونس الہٰی نے 2004 سے 2023 تک فرنٹ مین جبران خان کے ذریعے کرپشن کی۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مونس الہٰی نے اپنے والد چوہدری پرویز الہٰی کی معاونت سے کرپشن اور منی لانڈرنگ کی۔
مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مونس الہٰی نے کرپشن اور رشوت سے کمائی گئی رقم کی منی لانڈرنگ کی، انہوں نے مختلف آف شور اور دیگر جعلی کمپنی کے ذریعے منی لانڈرنگ کی رقوم بیرون ملک منتقل کیں۔
واضح رہے کہ لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے اینٹی کرپشن کے کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی ہے۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے 10 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر کے محفوظ فیصلہ سُنا دیا۔
[ad_2]