[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات جاری ہیں تاہم بڑی تعداد میں ملازمت پیشہ افراد یہ بات جاننے کے منتظر ہیں کہ اس عیدِ قرباں پر انہیں کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہاز شریف کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے ان چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر جہاں ہفتے اور اتوار کو تعطیل ہوتی ہے وہاں جمعرات 29 اور جمعہ 30 جون کو چھٹی ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں جہاں اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے، وہاں جمعرات 29 جون سے ہفتہ یکم جولائی تک چھٹی ہو گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *