[ad_1]
امریکی جریدے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پروگرام رول اوور نہ ہوا تو پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ ہے۔
اپنی رپورٹ میں بلوم برگ نے کہا کہ پاکستانی بجٹ پر آئی ایم ایف اعتراض نے قسط نہ ملنے کے خدشات بڑھائے ہیں، فنڈ پروگرام کے بغیر مہنگائی اور شرح سود توقعات سے زیادہ بڑھے گی۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کو ٹیکس بیس نہ بڑھانے اور ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض ہیں، فنڈ پروگرام کے بغیر بین الاقوامی فنڈنگ کے ذرائع محدود ہوں گے۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے پروگرام پر اکتوبر میں انتخابات سے پہلے پیش رفت مشکل ہے، دسمبر سے پہلے آئی ایم ایف کا نیا پروگرام مشکل ہوگا۔
[ad_2]