[ad_1]

ذی الحج کا چاند نظرآگیا، عید الاضحیٰ 29 جون کو ہوگی

پاکستان  میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ،جس کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی کے اراکین بھی شریک تھے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی  نے کہا کہ یکم ذی الحج 1444 ہجری 20 جون بروز منگل کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔

وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *