[ad_1]
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے پنجاب میں پری پول دھاندلی کا الزام لگا دیا۔
اسلام آباد میں فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ندیم افضل چن نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی مظلوم ہے، صوبے میں جو کام ہو رہے ہیں، وہ دراصل پری پول دھاندلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات چاہتے ہیں لیکن اسلامی جمہوری اتحاد والا الیکشن نہیں چاہتے ہیں۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ تخت لاہور کی جنگ ہے اور ہم بھی دعویدار ہیں، ہم ایسا الیکشن بھی نہیں چاہتے جو 90 کی دہائی جیسا ہو۔
اُن کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی تقریر کے بعد طوفان برپا ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔
ندیم افضل چن نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اورآصف زرداری لاہور میں بیٹھتے ہیں تو بہت سے لوگوں کو مروڑ اٹھتے ہیں۔
[ad_2]