[ad_1]
یونان میں پیش آئے تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کے سانحے کے ذمے دار انسانی اسمگلرز کے ایجنٹ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ایجنٹ کا تعلق وزیر آباد سے ہے، جو رقم لیبیا میں مرکزی ایجنٹوں کو بھیجتا تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام نے بتایا ہے کہ ملزم کو متاثرہ فیملی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ایجنٹ سے مرکزی اسمگلرز سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے یونان میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 700 افراد سوار تھے۔
یونان میں پیش آئے اس کشتی حادثے میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 135 افراد سمیت 298 پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔
[ad_2]