[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئندہ مالی سال کے بجٹ پر حکومتی اتحاد کی دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اہم اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دونوں جماعتوں کے مالی امور سے متعلق وزراء اور ماہرین شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے سوات میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیراعظم سے بجٹ میں وعدے پورے نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پیسہ نہ ملا تو پیپلز پارٹی بجٹ منظور نہیں ہونے دے گی۔

بلاول بھٹو کے بیان پر مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آپس میں نیا محاذ کھولنے سے پرہیز کرنا چاہیے، کابینہ میں بات کریں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *