[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

میرپور آزاد کشمیر میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث 10 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی ڈاکٹر خالد چوہان کے مطابق ملزمان پر نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھیجنے کا الزام ہے۔

گرفتار ایجنٹس میں سے ایک ایجنٹ کا بیٹا بھی کشتی حادثے میں جاں بحق ہوا ہے۔

ڈاکٹر خالد چوہان کا بتانا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمے میں قتل بالسبب اور فراڈ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے ایک ملزم ساجد کو ایف آئی اے گجرات نے گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب یونان کے کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والوں میں گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں کے 14 افراد بھی شامل ہیں۔

لاپتۃ افراد میں میلوورکاں کا رہائشی اسامہ اور نتھوسویا کا اسد اللّٰہ بھی شامل ہے۔

اس طرح نتھو سیویا کا ارسلان، منگوکی ورکاں کا حماد، چک پاکھر کا رہائشی اسد اللّٰہ گوندل بھی کشتی حادثے کے بعد سے لاپتہ ہے۔

بھاکراں والی کے رہائشی 4 دوست انعام ،شاہ زیب، وجاہت اور جاوید بھی ان لاپتہ افراد میں شامل ہیں۔

ماچھیکے سندھواں کا رہائشی سانول، اروپ کا محمد ناصر، وزیر آباد کے رہائشی علی حسنین، اورنگزیب اور شہریار کا بھی اب تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ 14 جون کو یونان میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے 79 مسافر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 104 کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *