[ad_1]

پاکستان میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد موجود ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد موجود ہے۔

لاہور میں وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک گیر سولرائزیشن منصوبے کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں متبادل ذرائع سے توانائی کی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ساتھ ہی شمسی توانائی سے متعلق پالیسی سازی کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حکومت نے متبادل ذرائع بالخصوص شمسی ذرائع سے بجلی پیداوار کےلیے اقدامات یقینی بنائے ہیں۔

شہباز شریف نے اس موقع پر ہدایت کی کہ سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی سے کم لاگت بجلی کی پیداوار ممکن ہوگی اور قیمتی زرمبادلہ بھی بچایا جا سکے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی سے متعلق پالیسی سازی کے عمل کو تیز کر کے جلد حتمی شکل دی جائے، پاکستان میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد موجود ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *