[ad_1]
سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی سے پنجاب اسمبلی کا اسٹاف واپس لے لیا گیا۔
ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق اسٹاف میں سیکیورٹی اہلکار، ڈرائیور، باورچی سمیت 60 ملازم شامل تھے۔
واضح رہے کہ یکم جون کو چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور میں ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا، انہیں اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن میں سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام پر مقدمہ درج ہے، ان کے خلاف لاہور کے تھانے میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس پر تشدد کا مقدمہ بھی درج ہے۔
[ad_2]