[ad_1]
نو منتخب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کی ترقی کا مشن آج سے لے کر نکلے ہیں۔
میئر مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کیے اور جوہر چورنگی انڈر پاس، گارڈن نالے کی صفائی جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔
قبل ازیں میئر کراچی نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک اور آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی کے انتخاب میں تحریک انصاف کا ایک بھی ووٹ پیپلز پارٹی کو نہیں ملا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کو پیپلز پارٹی فوبیا ہوگیا ہے، شہر کے ہر اسٹیک ہولڈر کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
میئر کراچی نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو مل کر 50 سال کے لیے چارٹر آف کراچی پلان بنانے کی پیشکش بھی کی۔
[ad_2]