[ad_1]
وزیراعظم شہباز شریف نے سری نگر ہائی وے پر سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج اور کیپٹن کرنل شیر خان شہید روڈ کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے آج صبح اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کی تقاریب میں شرکت کی۔
شہباز شریف نے الیونتھ ایونیو کا سنگ بنیاد رکھا، اس موقع پر وزیراعظم کو ان منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔
اوور ہیڈ برج کے چار لوپس ہیں، انڈر پاس کی لمبائی 615 میٹر ہے، سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ منصوبہ 12 ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کو آئی جے پی روڈ کی ازسرنو تعمیر منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔
[ad_2]