[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہیں 35 فیصد بڑھانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گریڈ 16 اور اس کے اوپر کے ملازمین کی تنخواہیں 30 فیصد بڑھانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے 17.5 فیصد پنشن بڑھانے اور کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے پر 35 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کم سے کم تنخواہ 35 ہزار 550 روپے ہو جائے گی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ کا 2 کھرب 244 ارب روپے کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 24-2023 کے لیے ترقیاتی اخراجات کی مد میں 689.603 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی معاونت کے منصوبوں کے لئے 266.691 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی کے منصوبوں کے لیے 24.35 ارب روپے دستیاب ہوں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *