[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

صوبہ سندھ کی کابینہ کی جانب سے نئے مالی سال کے لیے 2244 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

 وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا پری بجٹ اجلاس منعقد ہوا، سندھ حکومت کے 45سالہ عرصے کا یہ آخری پری بجٹ کابینہ اجلاس تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اس دوران کہنا تھا کہ کابینہ کے ‎باقی اجلاس معمول کے مطابق ہوتے رہیں گے، ‎ہماری کابینہ نے بلاول بھٹو زردری کی رہنمائی میں عوام کی بہتر خدمت کی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ‎ہماری حکومت کی کامیابی کا مظہر بلدیاتی انتخابات ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے 5 سالہ عرصے کا یہ آخری پری بجٹ کابینہ کا اجلاس ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *