[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت الیکٹرک بسوں کی خریداری سے متعلق اجلاس ہوا۔

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترجمان کے مطابق چینی کمپنی کی جانب سے چارلس کاؤ نے اجلاس میں بریفنگ دی اور شرجیل میمن نے الیکٹرک بسوں اور چارجرز کی فراہمی پر معلومات لیں۔

اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چینی کمپنی سندھ میں پلانٹ لگانا چاہتی ہے تو ہر قسم کی مدد کریں گے، حکومت سندھ کمپنی سے الیکٹرک بسیں بھی خریدے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ سرمایہ کاروں کی ہر قسم کی مدد کرے گی اور مختلف معاملات میں سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک بسز کی خریداری کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کام کیا جائے، عوام جلد اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے، سندھ بھر میں الیکٹرک بسیں اور الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنا چاہتے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *