[ad_1]

بجٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کےلیے 1 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص

بجٹ 24-2023 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کےلیے1 ارب 54 کروڑ 33 لاکھ 22 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

بجٹ دستاویز کے مطابق بجٹ ہائیکورٹ کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے لیے ہے۔ تنخواہوں کی مد میں ادائیگیوں کے لیے 1 ارب 27 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

بجٹ دستاویز کے مطابق ہائیکورٹ کے روز مرہ کے معاملات چلانے کیلئے 19 کروڑ 34 لاکھ 90 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق ملازمین کے ریٹائر منٹ بینیفٹس کی مد میں 97 لاکھ 79 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جبکہ مختلف گرانٹس، سبسڈیز اور رائٹ آف لونز کی مد میں پانچ لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

مختلف اثاثہ جات کے لیے پانچ کروڑ 29 لاکھ 46 ہزار روپے، ریپئرنگ اور مینٹیننس اخراجات کی مد میں ایک کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *