فائل فوٹو

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 15 باغ ٹو کے کوٹیڑہ مست پولنگ اسٹیشن پر دو سیاسی جماعتوں کے حامیوں میں جھگڑا ہو گیا جس کی وجہ سے پولنگ کے عمل کو بند کر دیا گیا۔

پولیس کی اضافی نفری کوٹیڑہ مست پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ ایل اے پندرہ باغ ٹو میں ضمنی انتخاب سابق وزیرِ اعظم سردار تنویر الیاس کی عدالتی فیصلے میں نااہلی کے نتیجے میں خالی ہوئی نشست پر ہو رہا ہے۔

حلقے میں 18 امیدوار ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، تحریک انصاف کے کرنل ضمیر، پیپلز پارٹی کے ضیاء القمر اور مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔

حلقے میں کُل ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 145 ہے، جن میں مرد ووٹوں کی تعداد 53 ہزار 107 اور خواتین کی تعداد 48 ہزار 38 ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *