فائل فوٹو

کراچی میں صبح سویرے شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے 30 ڈگری کا پارہ 36 ڈگری محسوس ہونے لگا ہے۔

بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے، سمندری طوفان ’بائے پر جوائے‘ کراچی کے جنوب سے 1420 کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان 24 سے 36 گھنٹوں میں شدت اختیار کرسکتا ہے، پاکستان کے ساحلی علاقے کو اب تک کوئی خطرہ نہیں ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونحوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی، ملتان، خانیوال، بہاول پور، سرگودھا، خوشاب میں کہیں ژالہ باری اور کہیں آندھی کے بعد ہلکی بارش ہوئی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *