فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت  4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار اور گردونوح میں منگل کی رات 11 بجکر 7 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت 4.2 اور گہرائی10 کلومیٹر زیر زمین تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 35 کلومیٹر شمال میں تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *