فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ کے درمیان ملاقات میں سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر وفاقی حکومت کےتعاون پر گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کراچی کےانفرااسٹرکچر کی بحالی کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر اور وزیراعلیٰ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ کےعوام کے مسائل کے حل کرنے کے لیے باہمی مشاورت کی ضرورت ہے

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حب کےانفرا اسٹرکچر کی بحالی وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کےحل کیلئے وفاق،صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کا رابطہ ضروری ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *