[ad_1]

نئے بجٹ میں الیکشن کی رقم رکھیں گے، خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں الیکشن کےلیے بھی رقم رکھی جارہی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 9 جون کو پیش ہونے والے بجٹ میں نئے انتخابات کے لیے بھی رقم رکھی جارہی ہے، آئین کے مطابق انتخابات 10 نومبر سے آگے نہیں جانے چاہئیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عام انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں دور ہورہی ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جہانگیر ترین نئی پارٹی نہیں بنا سکتے اور نہ ہی کسی پارٹی کے سربراہ بن سکتے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *