۔۔۔فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات نے بحیرۂ عرب میں بننے والے ممکنہ طوفان کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔

اس حوالے سے محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرۂ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے، ڈپریشن کا کراچی سے فاصلہ 1500 کلومیٹر ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 18 سے 24 گھنٹوں میں ڈپریشن ٹروپیکل سائیکلون میں تبدیل ہو سکتا ہے، پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو ہوا کے کم دباؤ سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی تمام صورت حال کا باریک بینی سے مشاہدہ کر رہا ہے، بحیرۂ عرب میں ہونے والی اس سرگرمی کی پیش رفت سے متعلق وقتاً فوقتاً آگاہی دی جائے گی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *