فائل فوٹو

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین مختار احمد نے کہا ہے کہ سرکاری یونیورسٹیز کو اس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ وزراء اعلیٰ کو لکھا ہے کہ یونیورسٹیز بجٹ میں اپنا حصہ ڈالیں، 6 سال سے ایچ ای سی کا بجٹ نہیں بڑھا۔

مختار احمد نے کہا کہ 30 سے 40 نئی یونیورسٹیز بن گئی ہیں لیکن بجٹ وہی ہے، 6 سال میں یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہیں 100 فیصد بڑھ گئی ہیں۔

چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ صوبائی سطح پر ایچ ای سی بنانے کی ضرورت نہیں، مالی بوجھ بڑھ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی سطح پر ایچ ای سی بنانی ہے تو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بند کر دیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *