فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کسٹم انفورسمنٹ نے بھاری مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ترجمان کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹ، شیشہ فلیور، وائپ فلیور، سگار اور سگار فلٹر ضبط کیے۔

حکام کے مطابق برآمد سامان کی مالیت 2 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد ہے، برآمد شدہ سامان میں 6 لاکھ 90 ہزار سگریٹس اور بھاری مقدار میں شیشہ فلیور سگار اور فلٹر شامل ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *