نثار کھوڑو – فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سندھ کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان و نائب سربرہان کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

پی پی سندھ کے صدر سینیٹر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں کشمور سے لے کر کراچی تک صوبے کی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل ہوچکا، جبکہ ملک کے بڑے صوبے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کا پانچ سالوں سے غیرفعال ہونا اور آئندہ انتخابات کا شیڈول تک نہ ہونا افسوس ناک ہے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی سندھ کے صدر سینیٹر نثار احمد کھوڑو نے سندھ بھر کے بلدیاتی اداروں کے میئر، ڈپٹی میئر اور چیئرمین و وائس چیئرمین کے لیے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر عاجز دھامرہ، سعید غنی، ضیاء الحسن لنجار، اعجاز جاکھرانی، نعمان شیخ، جاوید ناگوری اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ بھر کی میونسپل کارپوریشنز کے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں سمیت ضلع کاؤنسلوں، میونسپل کمیٹیوں، ٹاؤن کمیٹیوں اور یونین کاؤنسلوں کے لیے چیئرمین و وائس چیئرمین کے عہدوں کے لیے تمام امیدواروں کے ناموں کا اعلان قیادت اور تنظیمی عہدیداران و ذمہ داران کی ایک ماہ سے جاری مشاورت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے عہدوں اور مخصوص نشستوں پر پارٹی کارکنان کو ترجیح دی گئی ہے۔

نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی اداروں کےلیے ہونے والے انتخابات کے مرحلے کو ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی روشنی میں حکومتِ سندھ نے خواتین، نوجوانوں اور محنت کشوں کو نمائندگی دینے کے بعد اس بار خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد اور ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو بھی بلدیاتی اداروں میں نمائندگی دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے بلدیاتی قانون میں کی گئی حالیہ ترمیم کے بعد کوئی بھی غیرمنتخب فرد بلدیاتی اداروں کے سربراہانہ عہدوں کے لیے الیکشن لڑ سکتا ہے، لیکن اسے 6 ماہ کے اندر خود کو منتخب کروانا ہوگا۔

نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ ایسا قانون قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور سینیٹ میں پہلے ہی سے موجود ہے۔

پی پی سندھ کے صدر نے اعلان کیا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر کے عہدے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا امیدوار مرتضیٰ وہاب صدیقی، جبکہ ڈپٹی میئر سلمان عبداللّٰہ مراد ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے لیے میئر کاشف شورو اور ڈپٹی میئر صغیر قریشی کو بطور امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے میئر کے لیے عبدالرؤف غوری اور ڈپٹی میئر کےلیے جنید بلند کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن شہید بینظیر آباد کے لیے میئر کے امیدوار قاضی رشید جبکہ ڈپٹی میئر کےلیے مبشر آرائیں امیدوار ہونگے۔

انکا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن سکھر کے لیے میئر کے امیدوار ارسلان شیخ اور ڈپٹی میئر کے لیے ڈاکٹر ارشد مغل امیدوار ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کے لیے میئر کے امیدوار انور لوھر اور ڈپٹی میئر کے لیے محمد امین شیخ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چیئرمین کے لیے سید کمیل شاہ اور وائس چیئرمین اختر علی مہر امیدوار ہونگے۔

ضلع کونسل خیرپور کے چیئرمین کے لیے شیراز شوکت راجپر اور وائس چیئرمین کے لیے فہد شاہ جیلانی امیدوار ہونگے۔

گھوٹکی ضلع کونسل چیئرمین کے لیے بنگل خان مہر اور وائس چیئرمین بابر خان لوند ہوں گے۔

شہید بینظیر ضلع کونسل کے چیئرمین کےلیے علی اکبر جمالی اور وائس چیئرمین کے لیے عبدالرسول بروہی امیدوار ہونگے۔

نوشہروفیروز ضلع کونسل چیئرمین کے لیے سہیل عباسی اور وائس چیئرمین علی شیر بھرٹ امیدوار ہونگے۔

سانگھڑ ضلع کونسل چیئرمین کے لیے علی حسن ہنگورجو اور وائس چیئرمین جام ظہیر امیدوار ہونگے۔

میرپورخاص ضلع کونسل چیئرمین کے لیے میر انور تالپور جبکہ وائس چیئرمین کے لیے میر احمد خان امیدوار ہونگے۔

عمرکوٹ ضلع کونسل چیئرمین کے لیے حاجی بقا پلی اور وائس چیئرمین کے لیے پیر محمد امیدوار ہونگے۔

تھرپارکر ضلع کونسل چیئرمین کے لیے غلام محمد سمیجو اور وائس چیئرمین کے لیے کملا بھیل امیدوار ہونگے۔

ٹنڈو محمد خان ضلع کونسل چیئرمین کے لیے قاسم شاہ جبکہ وائس چیئرمین کے لیے حاجی غلام مصطفیٰ جت امیدوار ہونگے۔

ٹھٹھہ ضلع کونسل چیئرمین کےلیے عبدالحمید پنہور اور وائس چیئرمین کے لیے ممتاز جلبانی امیدوار ہونگے۔

سجاول ضلع کونسل چیئرمین کے لیے دانش ملکانی اور وائس چیئرمین رمیز الحق زنیور امیدوار ہونگے۔

بدین ضلع کونسل چیئرمین کے لیے علی اصغر ہالیوپٹو جبکہ وائس چیئرمین فدا میندھرو امیدوار ہونگے۔

دادو ضلع کونسل چیئرمین کے لیے سید محمد شاہ اور وائس چیئرمین کے لیے شیر محمد چانڈیو امیدوار ہونگے۔

مٹیاری ضلع کونسل چیئرمین کےلیے مخدوم احمد زمان جبکہ وائس چیئرمین کے لیے سید علی مرتضیٰ امیدوار ہونگے۔

جامشورو ضلع کونسل چیئرمین کے لیے سہیل شورو جبکہ وائس چیئرمین کے لیے امان اللّٰہ شاہانی امیدوار ہونگے۔

ٹنڈوالہیار ضلع کونسل چیئرمین کے لیے میر پپو تالپور جبکہ وائس چیئرمین کےلیے دریا خان مری امیدوار ہونگے۔

ضلع کونسل لاڑکانہ کے چیئرمین کے لیے اعجاز لغاری اور وائس چیئرمین کے لیے اسداللّٰہ بھٹو امیدوار ہونگے۔

قمبر شہداد کوٹ ضلع کونسل چیئرمین کےلیے قمرالدین گوپانگ اور وائس چیئرمین کےلیے غلام محمد اسران امیدوار ہونگے۔

ضلع کونسل شکارپور کے چیئرمین کے لیے سردار ذوالفقار علی کماریو وائس چیئرمین کے لیے کامران مہر امیدوار ہونگے۔

ضلع کونسل جیکب آباد کے چیئرمین کے لیے طاہر کھوسو جبکہ وائس چیئرمین کے لیے رضوان اوڈھو امیدوار ہونگے۔

کشمور ضلع کونسل چیئرمین کے لیے گل محمد جاکھرانی جبکہ وائس چیئرمین کے لیے الطاف کھوسو امیدوار ہونگے۔

کراچی کے 13 ٹاؤن کے لیے چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کے امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

ضلع حیدر آباد میونسپل کارپوریشن کے 7 ٹاؤنز پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان

ضلع حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی 7 ٹاؤن پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میاں سرفراز میں چیئرمین کے لیے مصطفیٰ بلال جبکہ وائس چیئرمین کے لیے فیاض شاہ امیدوار ہونگے۔

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سچل سرمست کے لیے چیئرمین کے امیدوار تاج ولی خان اور وائس چیئرمین کے امیدوار عبدالجبار جتوئی ہونگے۔

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن حسین آباد کے لیے چیئرمین کے لیے عمیر چانڈیو جبکہ وائس چیئرمین کے لیے مہر علی ڈیشک امیدوار ہونگے۔

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیرون کوٹ میں چیئرمین کے لیے منٹھار علی جتوئی جبکہ وائس چیئرمین کے لیے ملک عثمان امیدوار ہونگے۔

ٹی ایم سی قاسم آباد کے لیے چیئرمین کے لیے عبدالشکور درس اور وائس چیئرمین حاجی عبدالستار سومرو امیدوار ہونگے۔

ٹی ایم سی ٹنڈو جام کے لیے چیئرمین کے لیے بدر احمد میمن جبکہ وائس چیئرمین سید شفقت حسین شاہ امیدوار ہونگے۔

ٹی ایم سی ٹنڈو فضل کے لیے چیئرمین کے لیے نور ایم تھیبو جبکہ وائس چیئرمین میر علی احمد تالپور امیدوار ہونگے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *