[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ میرے والد کو پولیس نامعلوم مقام پر لے گئی ہے۔

حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے والد میاں محمد اظہر کی عمر 82 سال ہے اور وہ شدید بیمار ہیں۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق تمام حقائق اور فارنزک شواہد عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کے خلاف تھانہ شادمان میں بھی مقدمہ درج ہے، مقدمے میں میاں محمود الرشید، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال نامزد ہیں۔ مقدمے میں فرخ حبیب، مسرت چیمہ، زبیر نیازی سمیت 50 نامعلوم ملزمان شامل ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *