عمر ایوب —فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں گزشتہ روز سابق ایم این اے عظمیٰ ریاض کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

عمر ایوب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک معصوم خاندان کو ہراساں کرنا اور دھمکانا اسلام یا ہمارے آئین میں قابلِ قبول نہیں۔

عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی نگراں حکومت اور پولیس کو شرم آنی چاہیے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *