[ad_1]
سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔
ایک بیان میں جبران ناصر نے کہا کہ میں خیریت سے گھر واپس آگیا ہوں، تمام دوستوں، صحافیوں، وکلاء، بار کونسلز، سول سوسائٹی اور سیاستدانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام لوگوں کی دعاؤں اور کاوشوں سے گھر واپس پہنچا ہوں، اس مشکل وقت میں آپ سب میرے اور میرے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے رہے۔
جبران ناصر نے یہ بھی کہا کہ آپ سب نے میری واپسی کو یقینی بنایا، وہ عزم اب بھی قائم ہے اور جدوجہد بھی جاری رہے گی۔
[ad_2]