[ad_1]

شاہ محمود قریشی—فائل فوٹو
شاہ محمود قریشی—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کے وکیل کو جیل میں ان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔

سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالتِ عالیہ نے آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری پنجاب، سی پی او راولپنڈی، آر پی او اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو نوٹسز جاری کر دیے۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی جائے۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شاہ محمود قریشی سے وکیل کو ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سماعت منگل 6 جون تک ملتوی کر دی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *