[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام کو فیصلے کا اختیار دیا جائے سیاسی انجینئرنگ نہیں، مذاکرات اور اس کے نتیجے میں شفاف قومی انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں۔

منصورہ لاہور میں پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے غیرجانبدار ہوجائیں اور وہی فریضہ انجام دیں جو آئین میں انہیں تفویض کیا گیا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنا ہوگی۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کےسابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے منصورہ میں سراج الحق سےملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کے سابق وزراء بھی شامل تھے۔

 رہنماؤں نے سیاسی اور کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *