[ad_1]
راجن پور کے کچے میں پولیس کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا آج 54 واں روز ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کچے کے مختلف علاقوں میں پولیس کی مسلسل پیش قدمی اور ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ مندھری اور چک کڑیہ کا پولیس نے مکمل گھیراؤ کیا ہوا ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ان علاقوں میں مورچہ بند ڈاکوؤں کی جانب سے سخت مزاحمت کی جا رہی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا ہے کہ جاری آپریشن میں اب تک 7 ڈاکو ہلاک ہوئے ہیں
پنجاب پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ 25 سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں سمیت 43 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی قید سے تا حال 9 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے۔
[ad_2]