[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے پر شہریوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں نے حکومتی اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کر کے اچھا کیا، اس کمی سے اچھا اثر پڑے گا۔

ایک شہری نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد اب دیگر اشیا بھی سستی ہونی چاہییں۔

کراچی میں موجود ایک شہری نے کہا کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کرے۔

شہریوں نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بھی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت 8، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے کم کردی گئی ہے۔

یکم جون سے پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 262، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 253 اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 147.68روپے ہوگئی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *