[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے چیف سیکیورٹی افسر افتخار گھمن نے کہا ہے کہ جو عمران خان کو چھوڑ کر گئے ہیں وہ بےنقاب ہوگئے ہیں۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  افتخار گھمن نے کہا کہ ابرار الحق کی حب الوطنی کا سب کو پتہ لگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال جو عمران خان کو چھوڑ گئےہیں عمران خان انہیں دوبارہ رکھیں گے۔

افتخار گھمن کا کہنا ہے کہ پارٹی میں ابھی تک ان کی واپسی کی کوئی پالیسی نہیں بنائی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد اہم رہنما حالیہ دنوں میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ان میں سے بعض رہنماؤں نے سیاست سے لاتعلقی و کنارہ کشی تک کا اعلان کر دیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *